سانگلاہل(سفیر اختر)ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کی خصوصی ہدائت پر ڈی ایس پی سرکل نواز ناصر کی زیر نگرانی تھانہ صدر کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیوں کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت عمران عرف مانی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ریکوری کیلئے پل سیم رتیاں لے کر گئی تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجہ میں عمران عرف مانی شدید زخمی ہوگیا ،ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا،، تھانہ صدرکے ایس ایچ او مجاہد حسین ملہی نے سب انسپکٹر محمود کانواں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ بین الاضلاعی خطرناک ملزم عمران عرف مانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ملزم عمران عرف مانی کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا تھا ،پولیس مختلف مقدمات میں چھینی گئی رقم اور اسلحہ کی ریکوری کیلئے ملزم کو لے جا رہی تھی کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ملزم عمران عرف مانی زخمی ہو گیا جو کہ بعد ازاں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، نامعلوم مسلح ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،عمران عرف مانی کےخلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور رابری سمیت 50 مقدمات درج تھے ،ملزم عمران عرف مانی ضلع حافظ آباد کے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں اور سانگلاہل کا مقدمات کا اشتہاری تھا ، جو کہ نیلیاں والا چک نمبر 109 تحصیل چک جھمرہ کا رہائشی تھا، فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
سانگلاہل: خطرناک عمران عرف مانی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک



















