اقوام متحدہ کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اتارکر پاﺅں تلے روندنے کی ویڈیو وائرل

نیویارک(خواجہ فا روق)حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں نوجوان لڑکا اقوام متحدہ کونسل میں موجود ہے،ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے نے کپڑے کی مدد سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فلسطین کا سپورٹر لڑکا اقوام متحدہ کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اتارتا ہے اور پھر اسرائیلی پرچم کو اتار کر پاﺅں تلے روند دیتا ہے۔