راولپنڈی (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کاکیچ میں آپریشن،2دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے زربر میں آپریشن کیا ،فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں آلات و دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا،ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز امن دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔
سکیورٹی فورسز کاکیچ میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک



















