اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے مشرق وسطیٰ میں پنپنے والی پرتشدد صورتحال پر افسردہ ہوں،مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاصورتحال مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی متقاضی ہے،شہریوں کی حفاظت کیلئے دونوں اطراف سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہامشرق وسطیٰ کا حل خودمختار ریاست فلسطین میں مخفی ہے، فلسطین کو فوری طور پر خودمختار ریاست، القدس کو دارالحکومت بنایا جائے۔
مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے،نگران وزیراعظم



















