افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد اشیا پر10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران حکومت کاایک اور بڑا فیصلہ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی جانےوالی اشیا پر10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کردی۔

ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونےوالی کمرشل اشیا پر10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اشیا میںکنفکشنریز،چاکلیٹس،جوتے،الیکٹریکل و مکینیکل مشینری،کمبل و دیگر ہوم ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مصنوعا ت شامل ہیںتاہم نوٹیفکیشن کے اجرا سے پہلے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونےوالی اشیا کی گڈز ڈکلیئریشن پر اطلاق نہیں ہوگا۔