پولیس شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرے ورنہ ایف آئی آر : عدالت

راولپنڈی: ( ) عدالت نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے آر پی او سے سوال کیا شیخ رشید اور ان کے ساتھ دیگر 2 اشخاص کہاں ہیں؟ آپ لکھ کر عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔

جسٹس صداقت علی خان نے کہا 15 دن بہت زیادہ ہیں عام معاملہ نہیں، 2 دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔

وکیل درخواست گزار سردار عبدالرازق کے کہنے پر مزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آرکا حکم دے گی۔