میانوالی (بیورورپورٹ)میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ چیک پوسٹ پر حملہ پسپا،2دہشتگرد جہنم واصل،اہلکار شہید ہوگیا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق 10سے 12دہشتگردوں نے کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا ، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے،آئی جی پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر 2اطراف سے حملہ کیاگیا ، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ،جوابی کارروائی میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کےخلاف بہادری سے لڑتے شہید ہو گئے،فرار دہشتگردوں کاتعاقب شروع کردیا گیا۔
ادھرہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت زبیر نواز ،خان کے ناموں سے ہوئی ،زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گروپ سے نکلاجو لکی مروت کے کالعدم ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا، زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا،سی ٹی ٹی حکام کے مطابق دونوں دہشتگردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوئی۔
میانوالی،پٹرولنگ چیک پوسٹ پر حملہ پسپا،2دہشتگرد جہنم واصل،اہلکار شہید



















