اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے 90 روز میں عام انتخابات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا،تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میںملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے 90روز کی آئینی مدت میں عام انتخابات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاقومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90روز کی مدت میں انتخابات بنیادی دستوری تقاضا ہے، آئین کو نیچا دکھانے کی روایت ریاست کے وجود و استحکام کیلئے نہایت تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، عدالت عظمیٰ کو بیخ کنی کیلئے فوری اقدام کرنا چاہیے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہانگران وزیراعظم بیرونی یاترا اور احمقانہ بیان بازی سے صورتحال کی سنگینی بڑھا رہے ہیں،قوم کو بتایا جائے نگران وزیراعظم کے سیروتفریح کے شوق پر قومی خزانے سے کتنے اخراجات کئے گئے ۔
چیف جسٹس الیکشن درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کریں، پی ٹی آئی



















