ق ،ضیاءلیگ کاملکرعام انتخابات لڑنے کااعلان

لاہور(اپنے نمائندے سے)ق لیگ اور ضیا لیگ نے ملکر عام انتخابات لڑنے کااعلان کردیا،سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت سے ملاقات کی ،موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں سیاسی رہنماوں نے الیکشن کے بروقت انعقاد پر زور دیا۔

اعجاز الحق نے ملاقات کے بعد چودھری شافع کےساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ سب کےلئے یکساں ہونی چاہیے۔

چودھری شافع نے کہااعجاز الحق اور شجاعت کا کوئی نیا پرانا تعلق نہیں،دونوں جماعتیں ملکر ا لیکشن لڑیں گی، تمام جماعتیںوسٹیک ہولڈرز کو ملکر مہنگائی کےخلاف اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کے قرضے کو کم کرنے کےلئے نجکاری کو تیز کیا جائے،دونوں جماعتیں ملکر ا لیکشن لڑیں گی،چودھری شافع نے مزید کہاپرویز ،مونس الٰہی کی ق لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں،بہتر ہے دونوں خاندان اپنی علیحدہ علیحدہ سیاست کریں۔