اسلام آباد(بیورورپورٹ) ڈی سی اسلام آباد کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے پراسیکیوٹر صاحب شیڈول بنائیں ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا۔
شہریار آفریدی کی گرفتاری کےلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس پر سماعت ہوئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے غیر مشروط معافی مانگی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے فیملی و دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں، کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں ،ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا،جسٹس بابر ستار نے کہامیں کیس سن رہا ہوں اور مجھے کال کرا رہے ہیں، ڈی سی صاحب آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے،وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا عدالت کے رحم و کرم پر ہیں۔
عدالت نے کہا پراسیکیوٹر صاحب شیڈول بنائیں ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا،اسلام آباد کے چیف کمشنر کو ایم پی او کے اختیارات دینا غیر قانونی ہے،ایم پی اوکے تحت اسلام آباد میں درجنوں لوگوں کو سزا ہوئی ان کا کیا ہو گا؟۔
ڈی سی صاحب!آپ سفارش کروا کے آگ سے کھیل رہے ہیں،جسٹس بابر ستار



















