نوازشریف کی 21اکتوبر کو واپسی اٹل ،قوم 2013والا مینڈیٹ دوبارہ دے،ن لیگ

گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ن لیگ نے کہاہے نوازشریف کی 21اکتوبر کو واپسی اٹل ہے،قوم 2013والا مینڈیٹ دوبارہ دے۔

گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنانے کہانوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، قائد مینار پاکستان پر پوری قوم سے خطاب کریں گے، خوشحالی کی طرف بڑھتے پاکستان کو بحران سے دوچار کیا گیا، نوازشریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل بتائیں گے، نوازشریف کے بتائے گئے راستے پر چل کر ملک بحرانوں سے نکلے گا،پاکستان اور ن لیگ کابیانیہ ایک ہی ہے،ترقی کو روکنے والا سفر 21 اکتوبر کو دوبارہ شروع ہونا ہے۔

رانا ثنا نے پارٹی رہنماو¿ں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا 21 اکتوبر کو500 بندے لانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے، 500 بندوں کو فون کر کے چیک بھی کرنا ہے،فون کے ذریعے ایپ تیارکرلی،پتہ چل جائےگا کتنے لوگ آئے اور کتنے نہیں آئے،ٹارگٹ پورا کرنےوالوں کوشاباش دی جائے گی۔

گجرات میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہانواز شریف 90 کی دہائی میں آئے قوم نے اعتماد کا اظہار کیا ، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کی دوڑ میں شامل ہو گیا تھا، بیرون ممالک سے لوگ آکر دیکھتے تھے کیسے پاکستان ایشن ٹائیگر کی دوڑ میں شامل ہوا، 90 کی دہائی میں نواز شریف کیخلاف سازش ہوئی تو ملک کی ترقی رک گئی۔

رانا ثنا نے مزید کہانواز شریف کا بیانہ ایک ہی رہا ہے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، بیانیہ عوام کی خدمت کرنے کا ہے، خوشحالی کی طرف بڑھتی قوم کو دوبارہ دلدل میں دھکیلا گیا،بتائیںنواز شریف نے جن کرداروں کا نام لیا کیا قصور وار نہیں؟۔

سابق مشیر وزیراعظم عطا تارڑ نے کہانواز شریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے بات اٹل ہے، صرف قائد کی واپسی نہیں بلکہ ملکی بقا ،ملک بچانے کی جنگ ہے، نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔

ادھر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاارادہ پکا ہے، نواز شریف کی واپسی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لےکر جانےوالی باتوں میں صداقت نہیں،بعض چیزوں کی مشاورت ٹیلیفون پر نہیں کی جاسکتی، کچھ باتیں بالمشافہ کی جاتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری معاملے پرکوئی بات نہیں کرسکتا، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔