راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے ملکی ترقی و استحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کےساتھ تعاون بڑھانا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ پشاور کے دور ان خواتین سمپوزیم و صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ،نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان بھی شریک ہوئے۔
سمپوزیم میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاپاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت و اہم کردار ادا کیا ،ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، سربراہ پاک فوج نے کہاخیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کےخلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا،خیبر پختونخوا کی خواتین نے تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم و بہادری کا ثبوت دیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم میر نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا وہ خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ تبدیلی کاپورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔
اعلامیے کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف کو سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات سمگلنگ کےخلاف اقدامات سمیت مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا ریاستی ادارے عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں،شرکا نے شہداءکو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
سربراہ پاک فوج نے کہاملکی ترقی و استحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا،امن و خوشحالی کےلئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، آرمی چیف نے کہاپاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















