پشاور (بیورورپورٹ) انکوائری و تحقیقات کے دوران نیب افسروں کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق انکوائری و تحقیقات کے دوران نیب افسر معلومات میڈیا سے شیئر نہیں کریں گے، معلومات شیئر کرنے میں ملوث افسروں کو 2 سال سزا ہوگی، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم میں شق کو برقرار رکھا ہے۔
نیب قانون کہتا ہے جب تک ریفرنس دائر نہیں ہوتا کسی قسم کی معلومات میڈیا کو نہ دی جائے، نیب نے تمام افسروں کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
معلومات شیئر کرنے میں ملوث نیب افسروں کو2سال سزا



















