معاشی بحالی کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرینگے،امریکہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)امریکہ نے معاشی بحالی کی کوششوں میںپاکستان کی مدد کااعلان کردیا۔

نگران وزیر منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیے کے مطابق نگران وزیر منصوبہ بندی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر امریکی تعاون کو سراہا۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،سمیع سعید نے اقتصادی بحالی کےلئے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل جیسے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا امریکہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون جاری رکھے گا۔