ن لیگ کابیانیہ عام آدمی سے ہٹ کر نہیں ہوسکتا،رانا ثنا

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیرداخلہ ومرکزی رہنما ن لیگ رانا ثنا نے کہا ہے بیانیہ عام آدمی سے ہٹ کر نہیں ہوسکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاجب تک عوام کا نہیں سوچیں گے بات نہیں سنی جائےگی،ن لیگ کے دور اقتدار میںملک میں ہمیشہ ترقی،مہنگائی کم ہوئی ، نوازشریف نے دہشتگردی ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ،حکومت آئی تو عوام کو روز گار کے مواقع میسر ہوں گے۔