اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک جاپہنچی۔
اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ ہے ،صرف 13لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7لاکھ 75ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں اسی طرح68.8 فیصد افغان باشندے پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔
ادھر رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔
پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک جاپہنچی



















