لاہور(کورٹ رپورٹر)جناح ہاوس حملہ کیس میں صنم جاوید ، روبینہ جمیل سمیت 9 ملزموں کی رہائی کاحکم جبکہ عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزموں کی ضمانت درخواستیں خارج کردیں۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دائر ضمانت درخواستوں پر فیصلہ سنایا،ضمانت منظور ہونےوالوں میںصنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، فیصل اختر، قاسم، علی قادری ودیگر شامل ہیں۔
عدالت نے ضمانت منظور ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایک لاکھ مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم بھی دےدیا،دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزموں کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے رہائی کی درخواستیں خارج کردیں۔
جناح ہاﺅس حملہ کیس،صنم جاوید اور8 ملزموں کی رہائی کاحکم



















