لاہور(اپنے نمائندے سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے کےلئے 5 صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیئے ۔
پارلیمانی بورڈز سندھ ، جنوبی پنجاب ، وسطی پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔
16رکنی وسطی پنجاب پارلیمانی بورڈ میں پرویز اشرف،رانا فاروق سعید،قمر زمان کائرہ،قاسم ضیا،حسن مرتضی،چودھری منظور،ثمینہ خالد گھرکی،شہزاد سعید چیمہ،عامر فدا پراچہ،تسنیم قریشی ،غلام فرید کاٹھیا،مخدوم فیصل صالح حیات ،ذکا اشرف ،چودھری اسلم گل،اورنگزیب برکی اوربیلم حسنین شامل ہیں۔
یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود،نوابزادہ افتخار احمد خان،مخدوم شہاب الدین،نتاشہ دولتانہ اورشازیہ عابد پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے 6رکنی پارلیمانی بورڈ کاحصہ ہیں۔
بلاول نے امیدوار نامزد کرنے کےلئے 5 بورڈ تشکیل دے دیئے



















