اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی پھر بے لگام،شرح38.66فیصد پر جاپہنچی،کم آمدن والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ،قوت خرید جواب دے گئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.93فیصد اضافہ ہوگیا ،سالانہ بنیاد پر شرح 38.66فیصد کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی، مہنگائی سے 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کےلئے مہنگائی کی شرح 41فیصدرہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن،لہسن،پیاز،پٹرول،ڈیزل سمیت 22اشیاءمہنگی ہوئیں ، 11 سستی ،16کے نرخوں میں استحکام رہا۔
دوسری جانب خواجہ سرا کمیونٹی نے مہنگائی،پٹرولیم ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،خواجہ سرا کمیونٹی نے کہا اب گزارا مشکل ہوگیا ،بڑھتی مہنگائی نے 2 وقت کی روٹی بھی چھین لی ، حکومت ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
مہنگائی پھر بے لگام،شرح38.66فیصد پر جاپہنچی،کم آمدن طبقہ زیادہ متاثر



















