جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔
جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا



















