آڈیو لیک : بشریٰ نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی

اسلام آباد ( ) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی۔


بشریٰ نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیر سماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔