نیویارک (خواجہ فاروق)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ترقی پذیرممالک کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں وسائل کی کمی کاسامنا ہے، پائیدار ترقی کےلئے یکساں ترقی ضروری ہے، کووڈ19 کی عالمگیر وبا ، موسمیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے متعدد بحرانوں نے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو تباہ کر دیا ، آمدہ کوپ28 میں پاکستان موسمیاتی انصاف بالخصوص 100 ارب ڈالر کلائمیٹ فنڈز کی فراہمی کے اعلان پر عملدرآمد کا متمنی ہے،پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہامعاشی ناہمواری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اہداف کے حصول کےلئے ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا آنےوالے کوپ28 میں پاکستان موسمیاتی انصاف کا متمنی ہے جس میں موسمیاتی فنانس میں سالانہ 100 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل ، نصف حصہ موسمیاتی موافقت کےلئے مختص کرنے اور نقصانات کےلئے فنڈ کا فوری آغاز شامل ہے،انوار الحق کاکڑ نے ایس ڈی جیز سربراہ اجلاس کے اعلا میے میں پاکستان و دیگر ترقی پذیرممالک کی طرف سے پیش کی گئی بہت سی تجاویز کو شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔
عالمی ترقیاتی تعاون پر ہونےوالے اجلاس میں وزیراعظم نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاگلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو پرعملدرآمد سنگ میل ہے، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم ہیں،غذائی پیداوار، انفرا سٹرکچر، سرمایہ کاری، صنعت کاری اور صحت کے شعبوں میں اقدامات کرنا ہوں گے،قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















