اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ حذف کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کردیا۔
وفاقی شریعت عدالت نے ابتدائی سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہادرخواست گزار نے کہا اسلام میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ، ترمیمی ایکٹ سے پہلے پاکستانی قانون میں خودکشی جرم تھی، درخواست گزار نے قرآنی آیات ،متعدد احادیث کے حوالے دئیے۔
عدالت کے مطابق درخواست گزار نے کہا خودکشی کو بطور جرم حذف کرنا اسلام و اسلامی تعلیمات کےخلاف ہے، درخواست گزار نے استدعا کی عدالت کرمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن وسنت کے منافی قرار دے۔
خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ حذف کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت



















