دورہ پاکستان کی دعوت قبول،بڑی سرمایہ کاری کریںگے،سعودی شہزادہ

لاہور،ریاض(اپنے رپورٹر سے،نمائندہ خصوصی)سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن معتب بن محمد السعود کی دعوت پر چودھری اورنگزیب کا بطور شاہی مہمان سعودی عرب کا دورہ،سعودی شہزاد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن معتب بن محمد السعود اور چیئرمین الکبیر ٹاون چودھری اورنگزیب کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی،ملاقات میںدو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا،جنوری 2024میں چودھری اورنگزیب کی دعوت پر الکبیر آ رچرڈمیں لاہور کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن معتب بن محمد السعودکے دست مبارک سے کیا جائےگا۔

چودھری اورنگزیب کو سعودی شہزادہ کی جانب سے جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ،سعودی شہزادہ نے چودھری اورنگزیب کو بیسٹ بزنس اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔

دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی اور پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے کیلئے سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن معتب بن محمد السعود کی جانب سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چودھری اورنگزیب کے حالیہ دورے سے پاکستان ،سعودی عرب کے نہ صرف تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہو گی بلکہ پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے جلدٹھوس اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔