پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی براہ راست سماعت

اسلام آباد ( ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت براہ راست دکھانے پر اتفاق ہو گیا۔

سپریم کورٹ روم نمبر ون میں چار کمیرے لگا دئیے گئے، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔


اجلاس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پہلے دن فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ۔

زیرِ التواء مقدمات اور ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقدمات کا انتخاب ایجنڈے میں شامل ہے۔