وزیر اعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد ( ) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے۔

انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں شرکت کریں گے، 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر چین، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔