سپریم کورٹ نے آمر کانیب قانون بحال کیا،شہبازشریف

لندن(مشرق نیوز)صدر ن لیگ وسابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دےدیا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نیب ترامیم پر عدالتی فیصلہ افسوسناک ہے، آمر کے نیب قانون کو بحال کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کئی بار صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون تبدیل کرکے حواریوں کو ریلیف دیا، پوچھتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمر عطا بندیال کہاں تھے؟۔

شہبازشریف نے کہانوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں، قائد ن لیگ نے اپنے مقدمات میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لیا ،تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں بہت زیادہ بڑھ گئیں، روپے کی قدر بہتر ہوئی ورنہ پٹرول کی قیمت زیادہ بڑھتی۔