اسلام آباد (بیورورپورٹ)مودی حکومت کافالس فلیگ آپریشن سے انتخابات جیتنے کیلئے ایک اورشاطرانہ منصوبہ بے نقاب ، بھارتی حکومت کے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و ہلاکتوں کے دعووں کا راز فاش ہو گیا۔
رہائشیوں سے حاصل کردہ ویڈیوز میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس نشر کی جا رہی ہیں ایل او سی پر بھارتی فورسز دہشتگردوں کےخلاف آپریشنز میں مصروف ہیں، مودی حکومت کے دعووں کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں متعدد فوجی افسر و دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
لائن آف کنٹرول کے گرد و نواح میں مقیم رہائشیوں سے حاصل کردہ ویڈیوز سے جھوٹے دعووں کی حقیقت منظر عام پر آگئی، رہائشیوں کے مطابق ایل ا و سی کے اطراف کوئی فائرنگ یا آپریشن نہیں ہو رہا ،مکمل خاموشی ہے۔
ایل او سی کے رہائشیوں نے کہاامن سے گھاس کاٹ رہے ہیں، مال مویشی آرام سے گھوم رہے ہیں، دور دور تک کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی، سب جھوٹی افواہیں ہیں۔
ادھر بھارتی تجزیہ نگاروں نے کہا اگر بارڈر پر حالات سنگین اور بھارتی فوجی ہلاک ہو رہے ہیں تو مودی کس بات کا جشن منا رہے ہیں، مودی انتخابات سے قبل سیاسی عزائم کے حصول کےلئے ایسے ہی بھونڈے حربے آزماتے رہے ہیں،ستیا پال ملک و بھارت کے متعدد پارلیمانی لیڈرز پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں پلوامہ ڈرامہ جیسے کئی واقعات دوبارہ رونما ہونے والے ہیں۔
مودی حکومت کا انتخابات جیتنے کیلئے ایک اورشاطرانہ منصوبہ بے نقاب



















