سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ن لیگ کو” پیارے“

لندن(مشرق نیوز)سابق اپوزیشن لیڈر ورہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض ن لیگ کو” پیارے“ ہوگئے۔

راجہ ریاض نے لندن میں قائد ن لیگ نواز شریف اور شہبازشریف سے ملاقات کی،سابق اپوزیشن لیڈر نے نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطا تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔

قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاآئندہ چنددنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے،نوازشریف کا وطن واپسی پرزبردست استقبال ہوگا،ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے۔