نواز شریف کو ”مائنس“کرنےوالے خود ”مائنس“ ہوگئے،مریم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آر گنائز ر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی واپسی کے اعلان پر کہاہے ”معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ”گڈ بائے“،نواز شریف کو ”مائنس“کرنے والے خود ”مائنس“ہو گئے ،قائد ن لیگ نہیںملکی خوشحالی کا دور واپس آرہا ہے۔

، مریم نوازنے خیبرپختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہانواز شریف کو مائنس کرتے کرتے ملکی ترقی مائنس ہوگئی ،نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے،بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے،خدمت کرنے کی سزا ملی۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا2016 میں عوام سے ترقی ، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی ،سازشی نہیں چاہتے تھے پاکستان معاشی طورپر مضبوط ، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں،21 اکتوبر اعلان ہے عوام کی تکلیف کے دن ختم ہونےوالے ہیں ،غریبوں کے دکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہانوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان بحرانوں کا شکار نہ ہوتا ،بجلی گیس پٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے ، وعدہ ہے خیبرپختونخوا کی محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے،قوم کو معاشی دہشتگردی سے بھی نجات دلائیں گے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا کے عہدیداروں و کارکنوں نے نوازشریف کی واپسی کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے تاریخی استقبال کے عزم کا پختہ اظہارکیا ،نوازشریف کے حق میں بھرپور جذباتی تقاریر کیں۔

شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہانوازشریف کی واپسی دہشتگردی، معاشی بدحالی اور مہنگائی کےخلاف اعلان جنگ ہے،سنہری وقت شروع ہونےوالا ہے،ملک کو ڈیفالٹ تک پہنچانے والے کرداروں کو کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔