اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس عمر عطا بندیال نے خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دےدی ،سپریم کورٹ کے افسروں و سٹاف کےساتھ الوداعی ملاقات میں آبدیدہ ہوگئے۔
الوادعی خطاب میں چیف جسٹس نے کہاآپ کےساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاآپ سب بھرپور محنت سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، سب اکٹھے ہوں گے تو بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔
میری حالت ڈوبتے سورج جیسی ، اکٹھے ہوں تو بحران نہیں رہے گا،چیف جسٹس



















