اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت کی جانب سے تاریخ کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے اہم مشاورتی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تاحال اجلاس کے وقت کا تعین نہیں کیا، اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔
لیگل ٹیم بریفنگ اور قانونی ماہرین رائے دیں گے، چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا صدر کے خط کا جائزہ لینے کے بعد جواب دیں گے،آئین کے مطابق تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے حلقہ بندیوں کا عمل بھی جاری ہے، حلقہ بندیاں وقت سے قبل 30 نومبر تک مکمل ہوں گی ،حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن شیڈول جاری ہو سکتا ہے۔
صدر کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا



















