اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت نے عام انتخابات کیلئے 6نومبر کی تاریخ دےدی۔
عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام لکھے خط میں تجویز دی عام انتخابات 6 نومبر کو ہونے چاہئیں۔
خط میں نے لکھاگیا صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، آرٹیکل 48(5) کے تحت صدر کا اختیار ہے اسمبلی میں عام انتخابات کے انعقاد کےلئے تحلیل کی تاریخ سے 90 دن کے اندر کی تاریخ مقرر کرے۔
صدر مملکت نے لکھا آرٹیکل 48(5) کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے 89 ویں دن یعنی پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔
صدر مملکت نے عام انتخابات کیلئے 6نومبر کی تاریخ دےدی



















