اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاو¿ن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری میں ملوث افسروں کی لسٹ بن چکی، جلد ہٹادیا جائےگا۔ نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور وزیر توانائی ایم علی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کریک ڈاﺅن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
نگران وزیر توانائی ایم علی نے واضح الفاظ میں کہا جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے، عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی، چوری والے فیڈرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا، 3 مرحلوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور پولیس سربراہوں سے بات کرلی۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈسکوز میں 79 ارب یونٹس اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے، 5 ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا پشاور، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر، قبائلی علاقوں اور آزاد کشمیر ڈسکوز میں 489 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ ایم اعلی نے کہا کہ ہر علاقے میں الگ الگ سطح پر بجلی چوری ہورہی ہے، ملک میں 589 ارب کی بجلی چوری ہورہی ہے یا بل ادا نہیں کئے جا رہے، ملک میں ہونےوالی بجلی چوری کو روکنا ہے، بجلی چوری یا بل ادا نہ کرنے کے باعث دیگر صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔
ایم علی نے کہا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی چوری کی روک تھام کےلئے کریک ڈاو¿ن کی ہدایت کردی، بل ادا نہ کرنے والوں سے ریکوری کریں گے۔ اب چوری والے علاقوں میں مکمل کریک ڈاو¿ن ہوگا، جن علاقوں میں 50 سے 60 فیصد چوری ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائےگا جہاں چوری کی شرح 60 فیصد سے زائد ہے وہاں انفورسمنٹ کے ذریعے کام کیا جائےگا، ایجنسیز کی مدد سے ملوث افسروں کی لسٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی، منظوری کے بعد ہٹا دیا جائےگا۔
وزیر توانائی نے کہا بجلی چوری کی روک تھام کےلئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز بنائی جارہی ہےں، آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس فوری طور پر کم نہیں کی جا رہیں، کام جاری ہے، بجلی چوری جرم، ایف آئی آر بھی کٹتی ہے، عام طور پر بجلی چوری کی ایف آئی آر کا فالو اَپ نہیں ہوتا، الیکٹرک سٹی تھیفٹ کنٹرول ایکٹ پر کام کر رہے ہیں، ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، قانون بننے کے بعد خصوصی عدالتوں کے ذریعے بجلی چوروں کو سزائیں دی جائیں گی۔
نگران وزیر توانائی نے کہا 2 سے 3 ہفتوں میں ڈرافٹ تیار کر کے منظوری کےلئے بھیج دیں گے، ٹارگٹ ہے 589 ارب کی بجلی چوری کو کم سے کم کیا جائے، بجلی چوری و بل ادا نہ کرنے کے دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گے، تمام ڈسکوز کی کارکردگی مانیٹر کریں گے، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی مینجمنٹ کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلیاں کریں گے، مینجمنٹ بھی تبدیل کی جائےگی، نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ملک کے بعض حصوں میں بجلی زبردستی چوری کی جارہی ہے، کئی علاقوں میں بل ریکوری صفر ہے، ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد ایسے علاقوں کو دوبارہ بلنگ سرکل میں شامل کرنا ہے، ڈسکوز افسروں کی ایک ہی علاقے میں زیادہ عرصے تک تعیناتی بھی مسائل کی وجہ ہے، اب سب کے تبادلے ہوں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم نے کہا بجلی بلز میں جی ایس ٹی کے علاوہ بہت معمولی ٹیکسز ہیں۔
بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون، افسروں کی لسٹ تیار، جلد ہٹا دیا جائےگا،حکومت



















