کٹھ پتلی نیازی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے،ن لیگ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگ نے کہاہے عدالتی نظام کے ”لاڈلے“کو باہر جانے کی کیا ضرورت؟کٹھ پتلی نیازی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ وصدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے اپنے بیان میں کہاعدالتی نظام کے ”لاڈلے“کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے ؟ ،عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے ،مکروہ کام صرف ملک دشمن ،کارندے کرتے ہیں،دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب نیا راستہ دکھا رہے ہیںجن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،پہلے ہیرو بنایاپھرفارن فنڈنگ سے اقتدار دلایا،معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے، مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی گئی، نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں ۔

رانا ثنا نے کہاپاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین و مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی ،کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے ،عمران نیازی پر پیسہ کون خرچ کررہا ہے؟۔

ادھر سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہیں،صیہونی و دیگر بین الاقوامی لابیاں چیئرمین پی ٹی آئی کو سپانسر کر رہی ہیں، 9 مئی واقعہ کے پیچھے بھی انہی لابیوں کا ہاتھ ہے۔