سی ڈی اے افسرمنی لانڈرنگ میں ملوث،تحقیقات شروع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سی ڈی اے افسر منی لانڈرنگ میں ملوث،ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھ کرتمام افسروں کی مالی تفصیلات طلب کرلیں۔

خط کے مطابق سی ڈی اے افسروں پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹمپرنگ کے الزامات ہیں، ملزم ریکارڈ ٹمپرنگ کرکے ٹھیکیداروں کو جعلی ادائیگیاں کرتے رہے۔