آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ، جنگی مشقوں کا مشاہدہ ،مہارت کی تعریف

راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کرکے فیلڈ فائر و جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے کے مطابق کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سربراہ پاک فوج کا استقبال کیا،سپہ سالارکو مشق کےلئے طے شدہ تربیتی مقاصد پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا،جنرل سید عاصم منیر نے فوجیوں کی جنگی مہارت و جارحانہ جذبے کی تعریف کی،فوجیوں کے بلند حوصلے و جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔