اسامہ کو قتل کرنےوالا امریکی فوجی نشے کی حالت میں گرفتار ورہا

ٹیکساس(مشرق نیوز)ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ کو قتل کرنے والے امریکی فوجی کو نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور خاتون پر حملے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

بعد ازاں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو 3 ہزار 500 ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم اب کیس عدالت میں چلے گا،ممکنہ طور پر قید و جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔