امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات پر مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (مشرق نیوز) امریکی سفیر نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے انتخابات کے حوالے سے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو کی گئی، جس میں انہوں نے شفاف انتخابات کیلئے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماو¿ں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ امریکہ پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ امریکہ پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کیساتھ ملکر کام کرتا رہےگا۔