مجرمہ مریم نواز کی ججز کےخلاف پروپیگنڈہ مہم شرمناک ہے،پی ٹی آئی

لاہور( خبر نگار)تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے اٹک جیل میں قید پارٹی چیئرمین کو قید تنہائی میں رکھنا قانون کی صریحاًخلاف ورزی ہے ، جیل میں بنیادی سہولیات کی بدستور عدم دستیابی ظلم و سفاکیت ہے ،چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت و عدالت عظمیٰ کی آبزرویشنز خوش آئند ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا عدالت سے سزا یافتہ مجرمہ مریم نواز کی سرکردگی میں چیف جسٹس سمیت ساتھی ججز کےخلاف شرانگیز پروپیگنڈہ مہم، دھونس اور غنڈہ گردی کے ذریعے عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے،صدرمملکت کی بذریعہ خط چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کے معاملے پر مشاورت کی دعوت خوش آئند ہے چیف الیکشن کمشنر آئین کی حدود سے تجاوز کی روش ترک کریںاور 90روز کی دستوری مدت میں انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کریں۔