اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے آئین کی پاسداری کرینگے،منصب پر رہنے تک صدر کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی،ٹوئٹ والے دن اپنی قانونی پوزیشن واضح کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا الیکشن کمیشن نے تمام شیڈول اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ،آئین کی پاسداری کریں گے، انتخابات کرانے کےلئے آئینی ادارہ الیکشن کمیشن موجود ہے،قانون میں لکھا ہے سیاسی جماعتوں کو مہم کےلئے 54دن دئیے جائیں گے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔
مرتضی سولنگی نے کہاکوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا نہیں بیچ سکتا، مہنگائی حقیقت ہے،کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی ہے، کوئی سیاسی دوست اور دشمن نہیںاگر کسی کے خلاف قانون، ادارے، عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں تو روکیں گے نہیں، حکومت قوم کا پیسہ ضائع نہیں کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے،تاریخ ہے، ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی، معاشرے میں عدم اعتماد کا کلچر ایک دن میں پیدا ہوا نہ ختم ہو گا۔
منصب پر رہنے تک صدر کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی،مرتضیٰ سولنگی



















