نیویارک (خواجہ فاروق) لانگ آئی لینڈ میں یوم پاکستان میلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی تقریب میں تبدیل،فضا سابق وزیراعظم کو رہا کروکے نعروں سے گونجتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق لانگ آئی لینڈ میں یوم پاکستان میلہ منعقد کیا گیا،میلے میںہزاروں افراد نے شرکت کی،میلہ بشیر قمر و دیگر پی ٹی آئی کارکنوں نے منعقد کیا،میلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی تقریب میں بدل گیا،پاکستانی سفیر سردار مسعودخان پہنچے توپاکستانی امریکن نے سابق وزیراعظم کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دئیے ”چیئرمین ٹی ٹی آئی کو رہا کرو، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی” جبکہ نواز شریف، مریم نواز اور سفیر سردار مسعود خان کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔،سردار مسعود نے عوام کا سامنا کرنے کی بجائے میلے سے راہِ فرار کرنا ہی مناسب سمجھا ،پاکستانی سفیر صحافیوں و کمیونٹی سے ملے بغیر چلتے بنے ، عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے میلے کو سیاسی چال کا نام دیتے ہوئے کہا سارا ڈرامہ سردار مسعود احمدنے رچایا تاکہ عالمی برادری چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے حکومت پر دباو¿ ڈال سکے ۔عوامی حلقوں نے مزید کہامیلے میں ہونے والے مظاہرے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔ معاملے پر موقف لینے کیلئے سفیر سردار مسعود احمد خان اور پریس قونصلر سرفراز سے رابطہ کیا گیا تو دونوں نے موقف دینے سے گریز کیا۔
نیویارک ،میلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی تقریب میں تبدیل



















