لاہور(اپنے رپورٹر سے) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر 23سے25اگست تک درمیانے سے اونچے درجے کے سیلا ب کا خطرہ ہے۔
گجرات جہلم ،منڈی بہاﺅالدین ،سرگودھا ،خوشاب کے نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں ،جھنگ ،خانیوال ،مظفرگڑھ اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ موجود ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ کمشنرز و ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہاپانی کو راستہ دے کر آباد زمینوں کو تباہی سے بچایا جاسکتا ہے ،تجاوزات سیلابی پانی سے ہونےوالے نقصان میں اضافے کا باعث بنتی ہیں،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے دریاﺅں کی صورتحال کا 24 گھنٹے جائزہ لیاجا رہاہے۔
جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے سیلا ب کا خطرہ



















