تقاریر کیس،ایمان مزاری کو ضمانت مل گئی،علی وزیر جیل منتقل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایمان مزاری کو ضمانت مل گئی،پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور علی وزیر کےخلاف اداروں کیخلاف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔