اسلام آباد (مشرق نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ کابینہ اجلاس میں بٹ گرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے رواں مالی سال کیلئے دیت کی رقم کی منظوری دیدی ہے۔
نگراں کابینہ کا جڑانوالہ واقعہ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ



















