حافظ آباد (مشرق نیوز) پنڈی بھٹیاں ایم فور کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد بس میں آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صبح سوا 4 بجے بس کی پک اپ سے ٹکر ہوئی جس میں ڈیزل کے ڈرم لدے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بس میں خوفناک آگ لگی۔ حادثے کے وقت تمام مسافر سوئے ہوئے تھے۔
حافظ آباد، ٹریفک حادثے کی شکار بس میں آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق



















