اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ مانیٹرنگ ڈیسک) سائفر گمشدگی کیس، تحقیقات کا دائرہ وسیع، ایف آئی اے نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر معاملے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسلام آباد کی رہائشگاہ سے گرفتار کرکے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کی روشنی میںحراست میں لیا۔ ادھر ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائفرگمشدگی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا، پی ٹی آئی اسلام آباد جلسے کا سارا ریکارڈ لے لیا گیا، ویڈیو و دیگر مواد کی مدد سے انکوائری آگے بڑھائی جائےگی۔
ادھر ترجمان پی ٹی آئی نے کہا شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر غیرقانونی گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی کیخلاف غیرقانونی ہتھکنڈے مسلسل جاری ہیں، خوفزد ہ ہونیوالے نہیں،
گرفتاری سے قبل وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکہ سمیت دیگر غیرملکی سفراءسے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے انتخابات میں تاخیر اور لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کارکنوں پر دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔ عثمان ڈار، اہل خانہ اور بوڑھی ماں کےساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا، عثمان ڈار کی اہلیہ، بچوں کو رات 2 بجے سڑک پر کھڑا کردیا گیا، کاروبار بند کرنے سے روزگار سے وابستہ اڑھائی ہزار لوگ متاثر ہوئے، عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا محسن لغاری کے بیٹے کو اُٹھا کر تشدد کیا گیا، ایسا کیوں ہورہا ہے؟ نگران وزیراعظم نے کہا تھا شفاف انتخابات کرائیں گے کیا ایسے ماحول میں شفاف انتخابات ہوسکتے ہیں؟ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے اگر لیول پلینگ فیلڈ نہیں تو ایکشن لیں، تاثر غلط ہے پی ٹی آئی بطور پارٹی کشمکش کا شکار ہے، جماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی مشکل حالات میں کام کررہی ہے، آئین میں انتخابات 90 دن کے اندر کرانے کی پابندی ہے، انتخابات میں تاخیر کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وکلا ٹیم پٹیشن تیار کررہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں 2 نگران وزرائے اعلیٰ کو شامل کرنا درست نہیں تھا۔ وکلا برادری بھی 90 روز میں انتخابات پر متفق ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی واضح بیان دےدیا، پیپلز پارٹی کے موقف میں تضاد ہے، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے بعد اب رہنما 90 دنوں میں انتخابات کی بات کررہے ہیں، پی ڈی ایم نے ملک کو آئینی بحران سے دوچار کردیا، سینٹ اور صدر مملکت کا انتخاب بھی الیکشن میں تاخیر سے متاثر ہوں گے، پہلے بھی انتخابات میں تاخیر کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کئے گئے، نگران حکومت آئین سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کرسکتی۔
صحافی نے سوال کیا کیا تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کرسکتی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے کہا 90 دن میں انتخابات پر پیپلز پارٹی سے مشاورت کےلئے معاملہ کور کمیٹی میں لیکر جائیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت میں کوئی حرج نہیں۔
کیا آپ کسی ڈیل کے تحت جیل سے باہر ہیں؟ کے سوال پر قریشی نے کہا الزامات کو اہمیت نہیں دیتا، جواب نہیں دونگا۔
شاہ محمود قریشی نے اہم غیرملکی سفیروں سے ملاقات کا اقرار کرتے ہوئے کہا آسٹریلین ہائی کمشنر نے ناشتے کی دعوت پر بلایا، امریکی سفیر کے علاوہ اہم ممالک کے سفیر بھی موجود تھے، الیکشن اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اپنا موقف سامنے رکھا، ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی اور سائفر پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















