سکھر (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے الیکشن کب ہوں گے ،معلوم نہیں،7 سے 8 ماہ بعد ضرور ہوں گے۔
سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا میرا فلسفہ ہے عوام کے درمیان موجود رہوں، اتار چھڑاو دیکھا، مہنگائی بھی دیکھی، پاکستان کی سیاست کو بہتر نمائندے دینے ہیں،اپوزیشن میں تھے تو آٹا، چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کو دگنا ہوتے دیکھا، حکومت سے تب کہا ساتھ بیٹھو مسائل حل کریں مگر حکومت نے کہا نہیں بیٹھیں گے، آپ لوگ این آر او مانگیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا واضح کیا این آر او نہیں ملک کےلئے بیٹھو، دنیا میں کوئی مثال بتائیے اپوزیشن کہے حکومت کو ساتھ بیٹھو، پہلی بار آئین کے تحت حکومت کو گھر واپس بھیجا، اب آئین کے تحت انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کب ہوں گے ،معلوم نہیں،7 سے 8 ماہ بعد ضرور ہوں گے،خورشید شاہ



















