اسلام آباد(بیورورپورٹ)پانامہ والیم 10 کھولنے، مریم نواز ،رانا ثنا کی ضمانت منسوخی درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں، تمام سماعتیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے روبرو ہوں گی۔
آئندہ عدالتی ہفتے مریم نواز، احد چیمہ، رانا ثنا کی ضمانت منسوخی درخواستوں سمیت اہم مقدمات سماعت کےلئے مقرر کرکے کازلسٹ جاری کردی گئی،شریف خاندان کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کےخلاف ضمانت منسوخی درخواست دائر کی جسے سپریم کورٹ نے سماعت کےلئے مقرر کیا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو سماعت کرےگا،بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں،تقریباً 4سال بعد اپیل پر پہلی سماعت ہوگی ۔
پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم 2رکنی بنچ 21 اگست کو سماعت کرےگا،احد چیمہ،رانا ثناکی ضمانت منسوخی درخواستیں بھی سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں۔
علاوہ ازیں پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے والیم ٹین کے حصول کیس پرسماعت بھی آئندہ ہفتے ہوگی،والیم ٹین میں پانامہ کیس کی حساس معلومات موجود ہیں ،تعلق نواز شریف و دیگر سے ہے۔
پانامہ والیم 10 کھولنے، مریم ،رانا ثنا کی ضمانت منسوخی درخواستیں مقرر



















