اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران حکومت کے پہلے ہفتے میں بھی مہنگائی کا راج ،32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،چاول، چینی ،دالیں مزید مہنگی ہو گئیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق نگران حکومت کے پہلے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ،سالانہ بنیادوں پر شرح 27.57 فیصد تک جاپہنچی۔
رپور ٹ کے مطابق 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا ،7میں کمی ،12کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی اشیا میں چاول،چینی،دالیں ،انڈے ودیگر شامل ہیں،قصابوں نے گوشت کے دام بھی بڑھادئیے۔
نگران حکومت کے پہلے ہفتے میں بھی مہنگائی کا راج، 32اشیاکے نرخ بڑھ گئے



















